پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں معاملات کو چلانے کیلئے صرف ضروری اسٹاف کو طلب کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پی سی بی دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاون کے بتدریج خاتمے کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام تر حفاظتی اقدامات پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں معاملات کو چلانے کیلئے صرف ضروری اسٹاف کو طلب کیا جائے گا۔