متحدہ عرب امارات میں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال دوبارہ کھول دیا گیا

دبئی متحدہ عرب امارات  کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی، کورونا وائرس کی وجہ سے بند دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال  دوبارہ کھول دیا گیا۔

شہریوں کواسکریننگ کے بعد مال میں آنے کی اجازت ہوگی۔ دبئی مال کے اندر تمام ریسٹورنٹس بھی کھول دئیے گئے جہاں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں۔

مال میں سماجی فاصلوں کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔ یو اے ای حکومت نے اس حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔