عمر اکمل کاتین سال کی سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

میچ فکسنگ کے الزام میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نےتین سال کی سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ سزا چیلنج کرنے کیلئےعمر اکمل نے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت شروع کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل کا وکیل کے زریعے پیر کے روز اپیل کرنے کا امکان ہےجبکہ  پی سی بی اپیل سننے کے لیے ایڈجیوڈیکیٹرکی تقرری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل سزا میں کمی کے لیئے پر امید ہیں اور چھ ماہ سے ایک سال کی سزا کے خواہشمند ہیں۔

خیال رہے کہ عمر اکمل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس فضل میراں چوہان نے تین سال کی سزا سنائی تھی۔

 عمر اکمل کو دوست کی جانب سے دی گئی دعوت پر دو مرتبہ فکسنگ کی پیشکش ہوئی عمر اکمل نے پیشکش بارے پی سی بی سیکیورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔