گوجرانوالہ: محکمہ خوراک نے گندم خریداری کا 70 فیصد ہدف مکمل کر لیا

گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم میں ایک لاکھ چوبیس ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کر مجموعی طور پر مقررہ ہدف کا 70 فیصد ہدف حاصل کر لیا، کسان اور زمیندار بھی گندم کا بہترین معاوضہ ملنے پر خوش ہیں۔

پنجاب حکومت کی طرف سے گوجرانوالہ کو دو لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ سونپا گیا جس کو مکمل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 19 خریداری مراکز قائم کئے گئے جہاں کسانوں کو 21 لاکھ باردانہ فراہم کیا گیا۔ محکمہ خوراک نے ایک لاکھ چوبیس ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کر مجموعی طور پر مقررہ ہدف کا 70 فیصد حاصل کر لیا ہے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل بھی شدید متاثر ہوئی ہے لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے گندم خریداری کے لیے کسانوں کو پچھلے سال کی نسبت بہترین معاوضے کی ادائیگی پر کسان خوش دکھائی دیتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف کارروائی کر کے لاکھوں بوری گندم برآمد کی گئی ہے۔