قرنطینہ کرنے والے اداکار معمر رانا میک اپ آرٹسٹ بن گئے

لاہور:  اداکار معمر رانا قر نطینہ میں میک اپ آرٹسٹ بن گئے، کہتے ہیں ‌قرنطینہ کے دوران فرصت ہی فرصت تھی تو میک اپ سیکھنے کی بھرپور کوشش کی اور لگتا ہے اس میں‌ کامیاب رہا ہوں. رپورٹ کے مطابق معمر رانا نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی ریا مومن کا میک اپ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اداکار کی بیٹی ریا مومن بھی ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں اور میک اپ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

معمر رانا نے مزید لکھا کہ قرنطینہ میں فرصت ہی فرصت تھی تو اس وقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے فن کو سیکھنے کی بھرپورکوشش کی اور لگتا ہے کہ میں اس میں کامیاب رہا ہوں۔