شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

(آئی این این )

رپورٹر:اقبال چوہدری

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

جوڑے کے ترجمان نے بچے کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہا شہزادہ آرچی بڑا بھائی بننے والا ہے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیٹے آرچی کی عمر 19 ماہ ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس کے اوائل میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہو گیا تھا۔