امریکا کے سینئر کامیڈین جیری سٹیلر کا 92 برس کی عمر میں انتقال

(آئی این این نیوز)

واشنگٹن:  امریکا کے سینئر کامیڈین جیری سٹیلر 92 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق جیری سٹیلر 1960 سے اپنی اہلیہ اینی میارا کے ساتھ ٹی وی اور سٹیج پر پرفارم کر رہے تھے، انہوں نے کئی سٹیج ڈرامے بھی تحریر کئے اور پورے کیریئر میں کئی ایوارڈز جیتے۔

ان کے بیٹے بن سٹیلر نے سوشل میڈیا پر اپنے 92 سالہ والد کی قدرتی موت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ ان کے والد جیری سٹیلر چل بسے۔