سکھر: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

(آئی این این )

رپورٹر:اقبال چوہدری

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ حیدرآباد سے تحریک طالبان کا مبینہ دہشتگرد عبدالرحمان سواتی پکڑاگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سکھر میں مارے جانے والے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے کی گئی ۔

دوسری جانب حیدرآباد سے گرفتار کیے جانے والے تحریک طالبان کے مبینہ دہشتگرد عبدالرحمان سواتی پر 2006 میں پولیس اورایف سی اہلکاروں کو شہید کرنےکاالزام ہے۔

علاوہ ازیں کوہاٹ پولیس نے دکان پر چھاپہ مار کر غیرقانونی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔