ڈسکہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ قابلِ تعریف ہے: فواد چوہدری

(آئی این این )

رپورٹر:اقبال چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔

 فواد چوہدری  نے کہا کہ پیسے لے کر ووٹ دینے کے الزام پر وزارت سے نکالے جانے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی سلطان محمد خان کو وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

انہوں نے کہا کہ سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی فیصلوں کی تائید کر دی ہے۔

 وفاقی وزیر فواد کا کہنا تھا کہ اگر  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سلطان محمد خان سے ملاقات کی ہے تو انہوں نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی ساکھ پر سمجھوتا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ قابلِ تعریف ہے۔