ملک میں کورونا بے قابو، 24گھنٹوں میں 1352 نئے کیسز، مزید 39 اموات

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مہلک وار جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 352 نئے کیس رپورٹ

ہوئے ہیں جبکہ مزید 39 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 873 تک پہنچ گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 151 تک جا پہنچی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 873 ہوگئی ہے ۔
ترجمان کمانڈ سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15ہزار 590 جبکہ پنجاب میں 14ہزار 584 تک جاپہنچی ہے ۔ خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 5ہزار 847، بلوچستان میں 2ہزار 544 ہو گئی ہے ۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 947 جبکہ آزاد جموں و کشمیر 112 اور گلگت بلتستان  میں 527  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
24گھنٹوں میں کورونا کے 14ہزار175 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں  کورونا کے 3 لاکھ 73 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق   ملک بھر میں 11ہزار 341 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو پہنچ گئے ۔