پی سی بی نے سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو گرین سگنل دے دیا

(آئی این این نیوز)

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو گرین سگنل دے دیا ۔ دورے کے حوالے سے

آئندہ ہفتے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی جائے گی.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے تیار کردہ انتظامات متاثر کن ہیں حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ،کسی کھلاڑی کے ساتھ زبردستی نہیں کریں انگلینڈ نے بائیو سیکیور وینیوز کا کہا ہے،وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹرز ایک ساتھ سفر کریں گے لیکن اخراجات ای سی بی برداشت کرے گا، دورے کیلئے کھلاڑیوں کی اضافی ہیلتھ انشورنس بھی کرائے گا ۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پی سی بی نے آئندہ ہفتے ریٹرن ٹو کرکٹ انفرادی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جون کے آغاز میں کھلاڑیوں کی گروپنگ میں پریکٹس کا پلان بنایا جا رہا ہے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بند دروازوں میں کرکٹ کی بحالی کی حمایت کر دی ہے،، ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی واپسی کیلئے اگر کچھ دیر کیلئے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے تو کوئی حرج نہیں،، انہوں نے فکسنگ کی پرانی باتوں کو دہرا نے والے کھلاڑیوں پر تنقید بھی کی ہے۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بند دروازوں میں کرکٹ کی بحالی کو بہترین آپشن قرار دیا ہے ، مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی واپسی کیلئے کچھ دیر کیلئے پابندیاں لگا دی جائیں تو کوئی حرج نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں سے لوگوں کو ذہنی اطمینان ملے گا، لوگوں میں وائرس کا خوف کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔