لاہور میں کورونا کا اینٹی باڈی ٹیسٹ متعارف

(آئی این این نیوز)

لاہور : کورونا وائرس کا اینٹی باڈی ٹیسٹ متعارف کروادیا ، اس ٹیسٹ کی مدد سے بغیر علاج کے ٹھیک کورونا سے متاثرہ شخص کی نشاندہی ہو سکے گی۔

جی این این کے مطابق پہلی بار اینٹی باڈیز ٹیسٹ کووڈ 19 مقامی لیب نے متعارف کرادیا ، ٹیسٹ کی قیمت ڈھائی ہزار روپے ہے ، جبکہ رزلٹ 4 سے 5 گھنٹے میں حاصل ہو سکے گا۔ ماہر ین کے مطابق اس ٹیسٹ سے ان مریضوں کی نشاندہی بھی ہوسکے گی جو کوورناسے متاثر ہوئے لیکن علاج معالجے کے بغیر ہی ٹھیک ہو گئے۔اس کے علاوہ اس ٹیسٹ سے پلازمہ دینے والے افراد کا بھی تعین کیا جا سکے گا ۔

لیب کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عمر کے مطابق مشین روش کباز 6000 سے کووڈ 19 اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جو ایسے مریضوں کی نشاندہی کرتا ہے جن کو کورونا مثبت آیا لیکن وہ ٹھیک ہوگئے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 ٹیسٹ موجودہ صورتحال میں اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ کورونا کے شکار ہونے والے افراد کا فوری پتہ چلایا جا سکے اور ان سے کورونا کے سنگین مریضوں کے لئے پلازمہ بھی لیا جاسکے۔