امریکی شہر لاس اینجلس میں خوفناک دھماکہ ،عمارتیں لرزاٹھیں

(آئی این این نیوز)

لاس اینجلس : امریکی خبر ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس شہر کے وسط میں خوفناک دھماکہ ہوا ، جس کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی ۔

غیرملکی خبر ایجنسی  کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے خوفناک دھماکہ ہوا، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں ۔ دھماکے کے بعد  متعدد عمارتوں کو آگ لگ گئی  ۔جائے وقوعہ پر فائر فائٹرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ دھماکے سے کئی عمارتوں کوشدید نقصان پہنچا ہے  جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران 10 فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  ۔ حکام کے مطابق  230 سے زائد فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ  کررکھا ہے ۔ دھماکہ کیسے  ہوا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے  تاہم دھماکے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔