دانیال راحیل اور اداکارہ فریال محمود کا خاموشی سے نکاح

(آئی این این نیوز)

لاہور:اداکار دانیال راحیل اور اداکارہ فریال محمود نے خاموشی اور سادگی سے نکاح کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دلہا کے چند قریبی رشتہ دار وں نے شرکت کی جبکہ فریال کے اہلخانہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ دانیال اور فریال کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بن رہی تھیں تاہم انہوں نے جلد شادی کرنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا تھا۔

دانیال کی والدہ سیمی راحیل نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی شادی پر بہت خوش ہوں اور اس جوڑی کیلئے بہت دعائیں کر رہی ہوں۔