ہالی وڈ اداکار ٹام کروز لندن پہنچتے ہی 14دن کیلئے قرنطینہ ہو گئے

(آئی این این نیوز)

لندن: ہالی وڈ اداکار ٹام کروز فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کی عکس بندی کے لئے لندن پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار برطانوی حکومت کے لاگو کردہ اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے لندن پہنچتے ہی 14دن کے لئے قرنطینہ ہوگئے۔ ٹام کروز لندن کے ایک لگژری فلیٹ میں 14 دن گزارنے کے بعد فلم کی عکس بندی شروع کریں گے۔

شوٹنگ کے بعد ٹام ذاتی جیٹ طیارے کے ذریعے امریکہ واپس جائیں گے، انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام میں کہا ہے کہ قرنطینہ کرنے کا مقصد مداحوں کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ بھی لاپرواہی نہ کریں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔