اسلام آباد:1 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کورین باشندہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا جس نے 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو مذکورہ مسافر کے

سامان سے 60 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔

ایئر پورٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ کورین شہری کو محکمۂ کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اس سے مزید تفتیش کریں گے۔