وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

(آئی این این نیوز)

کراچی: وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں صوبے کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

کراچی میں وزیراعظم، گورنر عمران اسماعیل کے علاوہ صوبے کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، پارٹی قائدین سے بھی ملیں گے۔ صوبہ سندھ میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی اور انسداد کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔