روس میں سابق امریکی فوجی کو 16 سال قید کی سزا

(آئی این این نیوز

روس میں سابق امریکی فوجی کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

روس کی عدالت نے سابق امریکی میرین پال وہیلن پر امریکا کے لیے جاسوسی کے الزامات ثابت ہونے پر 16 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

پال وہیلن کو دسمبر 2018ءمیں ماسکو کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے پاس سے خفیہ معلومات کی حامل کمپیوٹر فلیش ڈرائیو برآمد ہوئی تھی۔

پال وہیلن کے پاس امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کی شہریت موجود ہے، پال وہیلن نے الزامات سے انکار کیا ہے۔