WHO نے کورونا کیلئے ڈیکسامیتھاسون کو خوش آئند کہا ہے، ظفر مرزا

(آئی این این نیوز)

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا مریضوں کے لیے ڈیکسامیتھاسون (dexamethasone) نامی دوا کے مثبت نتائج کو خوش آئند قرار دیاہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ڈیکسامیتھاسون سے مثبت نتائج آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے کورونا مریضوں کی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ یہ دوا صرف تشویش ناک حالت والے اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی۔

ڈاکٹرظفر مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے کورونا مریضوں کی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔