خواجہ برادران اپنے کیے کرتوتوں کی سزا بھگت رہے ہیں، شہباز گل

(آئی این این نیوز)

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران اپنے کیے کرتوتوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

معاون خصوصی شہبازگل نے خواجہ برادران کےبیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتی، خواجہ برادران اپنے کیے کرتوتوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، کاغذ کے شیر بیرون ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کرکورونا کے پیچھے چُھپ رہی ہے۔