مرتضی وہاب کا طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار

(آئی این این نیوز)

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے معروف ٹی وی اداکار و کمپئیر طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے طارق عزیز کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ طارق عزیز نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی۔

انہوں نے اپنےتعزیتی بیان میں کہا کہ طارق عزیز کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔