کال کے دوران ایئرپوڈز کان میں ہی پھٹ گئے

(آئی این این نیوز)

امریکی شہری ایئرپوڈز لگا کر موبائل پر گفتگو کررہا تھا کہ اسی دوران دھماکا ہوا اور کانوں میں لگے پوڈز پھٹ گئے۔

واقعے پر متاثرہ شخص فوری اسپتال پہنچاجہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے کان کی جلد متاثر ہوئی ہے جب کہ اس کے کان میں تکلیف سے اس کی سماعت بھی متاثر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ متاثرہ شخص کے کان میں مزید تکلیف کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ کان کے کارٹلیج میں خون بھی جم گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پھٹنے والے ایپل ائیرپوڈز بظاہر جھلسے ہوئے نہیں ہیں لیکن اس پر دراڑ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ائیر پوڈز ایپل کے اسٹور سے 180 ڈالرز میں خریدے تھے۔