لوگوں کی منفی باتوں کو اپنی طاقت کے طور پر استعمال کروں گا: شہروز سبزواری

(آئی این این نیوز)

اداکارشہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی منفی باتوں کو اپنی طاقت کے طور پر استعمال کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہروز سبزواری نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور منفی باتیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکار نے لکھا کہ انہوں نے تمام باتیں غور سے پڑھی ہیں اور ان سب باتوں کو اب وہ اپنی طاقت کے طور پر استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے وہ دن بہ دن بہتر سے بہتر بننے کی کوشش کریں گے۔