کورونا، بھارت میں ہلاکتیں 12ہزار 259 ہوگئیں

(آئی این این نیوز)

بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 13 ہزار 124 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جبکہ 344 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 93 ہے جبکہ 12 ہزار 259 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 133 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار 486 ہو چکی ہے۔