پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

(آئی این این نیوز)

نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی،فیلڈ کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف نےپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عملدرامد اور مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔