حمزہ عباسی کا مسلمانوں کیلئےخاص پیغام

(آئی این این نیوز)

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے اُن کے مسلمان مداحوں کے لیے خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میرے مسلمان بھائیوں اور بہنوں سب بُرے کام چھوڑ دو اور قرآن و سنت کی طرف واپس لوٹ آؤ۔‘

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ’اُن سب کو چھوڑ دو جو تمہیں ورغلاتے ہیں اور تمہیں گالیوں، نفرتوں اور برے اعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’چھوڑ دو اُنہیں جو تمہیں دُنیا پر حکمرانی کے جھوٹے خواب دکھا کر تمہیں انسانوں کا غلام بنا دیتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’چھوڑ دو یہ سب اور اللّہ تعالیٰ اور اُس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنا شروع کردو۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے معافی مانگی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے کہا تھا کہ وہ ہر اُس شخص سے معافی مانگنا چاہتے ہیں جس کو اُنہوں نے ماضی میں اپنے فعال یا الفاظ سے تکلیف دی ہو۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اُنہیں معاف کردیا جائے اور اُنہیں بہت افسوس ہے کہ اُن کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی۔