منڈی بہاؤالدین اور کندھ کوٹ میں جھگڑے، ایک جاں بحق، 13 زخمی

(آئی این این نیوز)

منڈی بہاؤالدین اور کندھ کوٹ میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 13 زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق صوبے پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین کے گاؤں شمہاری میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شمالی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے بھٹائی کالونی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر ڈنڈےاور کلہاڑی کے وار کیے گئے جس سے 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔