کراچی، مویشی منڈی ایک ہزار ایکڑ پر لگائی جائیگی، منڈی ترجمان

(آئی این این نیوز)

کراچی میں رواں سال عید الاضحی پر مویشی منڈی ایک ہزار ایکڑ پر لگائی جائے گی۔

ترجمان مویشی منڈی یاور چاولہ کے مطابق کراچی میں لگائی جانے والی مویشی منڈی میں اسٹالز کی بکنگ کا آغاز آج سے شروع ہو جائے گا، منڈی میں سندھ اور پنجاب سے گزشتہ روز 200مویشی پہنچے ہیں۔

مویشی منڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ منڈی میں 5 لاکھ مویشی رکھنےکے انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے سبب عوام سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے کہ مویشی منڈی آنے والے افراد ماسک، گلوز کا استعمال یقینی بنائیں۔