عارف علوی کا علامہ طالب جوہری کے بیٹے کو ٹیلی فون، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

(آئی این این نیوز)

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممتاز مذہبی عالم دین علامہ طالب جوہری کے بیٹے اسد جوہری کو ٹیلی فون کر کے طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

صدر مملکت نے کہاکہ مرحوم کی دینی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غمزدہ خاندا ن سے تعزیت کا اظہار کیا ۔صدر مملکت نے مرحرم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔صدر مملکت نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی ۔