وزیر اعظم نے کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا ،7 نکاتی ایجنڈا اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا

(آئی این این نیوز)

وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیاہے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع کا فیصلہ کریگی،افغان مہاجرین کی توسیع سے متعلق وزارت سیفران کی سمری پیش ہوگی، کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کابینہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،وفاقی کابینہ ای سی سی اور انرجی پر کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی،قصر ناز کراچی اور چمبہ ہاؤس لاہور کو لیز پر دینے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،پاکستان میں سیٹلائٹ سروسز کی اجازت سے متعلق وزارت آئی ٹی پالیسی ہدایات کابینہ میں پیش کریگی،محکمہ موسمیات کے تمام ملازمین پر لازمی مینٹینس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،ننکانہ صاحب میں زمینوں کی نظر ثانی شدہ ریٹس پر چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ بریفنگ دینگے۔