علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا

(آئی این این نیوز)

معروف عالم ِدین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ کے لئے امروہہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی، عامر خان اور فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔

نماز جانزہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی جس کے بعد ان تدفین نیو رضویہ میں مدرسے میں کی جائے گی۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے بھی علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری قرآن اور دین کی تشریح کا منفرد اندازرکھتے تھے۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری کی وفات ملک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے بھی علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور انہیں ملک و ملت کا بڑا سرمایہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔