بجٹ اسٹیٹس کو ہے، ریلیف نہ ہونے کے برابر ہے, انجم نثار

(آئی این این نیوز)

فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجم نثار کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کا بجٹ اسٹیٹس کو ہے، ریلیف نہ ہونے کے برابر ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ کورونا کی وبا کے دوران آیا، وسائل بڑھانے کیلئے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کےصنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھائی جاسکتی ہیں۔