ٹڈی دل کیخلاف آپریشن کیلئے42 اضلاع میں سروے کیا گیا، این ایل سی سی

(آئی این این نیوز)

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر کے 42 متاثرہ اضلاع میں ٹیمیں سروے اور کنٹرول آپریشن کررہی ہیں، جبکہ ملک بھر میں61.21 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ 42 اضلاع میں 986 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 244723 ایکڑ رقبہ پر سروے کیا گیا ہے۔ پنجاب کے 4 اضلاع میں 3529 ایکڑ پرآپریشن کیا گیا۔

این ایل سی سی کے مطابق سندھ میں 79481 ایکڑ پر سروے کیا گیا، سندھ کے 6 اضلاع میں 2624 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں206753 ایکڑ پر سروے کیا گیا، جبکہ کے پی کے5 اضلاع میں 2253 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 297754 ایکڑ پر سروے کیا گیا، جبکہ صوبے کے27 اضلاع میں7561 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔