ماضی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک ہونی چاہئیں، علی زیدی

(آئی این این نیوز)

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ماضی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک ہونی چاہئیں، سمجھ نہیں آتی یہ لوگ جے آئی ٹیز کیوں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلاول جمہوریت کے علم بردار بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی یہ لوگ جے آئی ٹیز کیوں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی میں ایسا کیا ہے جو پیپلز پارٹی چھپانا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ روک کر قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، جے آئی ٹی پبلک کرنے کے لئے کیس لڑوں گا۔