سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان قبل از وقت ریٹائر ہوگئے

(آئی این این نیوز)

سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان قبل از وقت ریٹائر ہوگئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 ویں گریڈ کے آفیسر سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی ریٹائرمنٹ 30 جون 2020 سے ہوگی۔

حکومت نے اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

اعظم سلیمان کو فروری 2021 میں ریٹائر ہونا تھا، وہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ 23 اپریل کو میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا جس کے اگلے روز انہیں سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا تھا۔