پاکستان: کورونا کیسز 185034، اموات 3695

(آئی این این نیوز)

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 946 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 105 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار 34 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 695 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7 ہزار 868 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 73 ہزار 471 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 71 ہزار 92 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 103 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 68 ہزار 308 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 495 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 633 ہو چکی ہے جبکہ اموات 843 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 219 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 106 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔