جیکب آباد: کروڑوں کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام، 1 ملزم گرفتار

(آئی این این نیوز)

سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس نے اسمگلنگ کی ایک کارروائی ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن آفیسر جیکب آبادضیاء اسلام آفریدی کے مطابق ٹرک سے 660 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ضیاء اسلام آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ منشیات بلوچستان سے اندرونِ سندھ اسمگل کی جا رہی تھی کہ کارروائی کر کے اسمگلنگ کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جیکب آباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔