گوگل نے پنٹریسٹ جیسی ایپ لانچ کردی

گوگل کمپنی نے خاموشی سے سوشل فوٹو شیئرنگ ایپ پنٹریسٹ کی طرح ایک نئی ایپ متعارف کرادی جس کا نام ‘کین ہے۔

گوگل کی یہ ایپ بھی بالکل پنٹریسٹ کی طرح ہے جس میں صارفین مختلف ویب سائٹس سے اپنی پسندیدہ تصویریں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

گوگل کی یہ ایپ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ صارفین ویب براؤزر کے ذریعے سائن ان کرکے بھی کین کو استعمال کر سکتے ہیں۔

صارفین کین ایپ پر اپنے من پسند موضوع سے متعلق تمام تر معلومات حاصل اور شیئر کر سکتے ہیں جس میں کھانا پکانا، سجاوٹ اور بچوں سے متعلق موضوعات بھی شامل ہیں۔

کین پر صارفین اپنے پسند کے موضوعات سے متعلق آرٹیکلز، ویڈیوز اور بلاگ پوسٹ محفوظ (سیو) بھی کر سکتے ہیں۔