دنیا میں کورونا کیسز 9188363، ہلاکتیں 474339

(آئی این این نیوز)

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار 363 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 74 ہزار 339 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 76 ہزار 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 49 لاکھ 37 ہزار 282 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار 610 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 88 ہزار 153 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 62 ہزار 614 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 510 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 929 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 11 ہزار 348 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 51 ہزار 407 زندگیاں نگل چکا ہے۔