کورونا، پنجاب یونیورسٹی کا طُلبہ سے فیسیں نہ لینے کا اعلان

(آئی این این نیوز)

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کورونا وبا کے دوران طلبہ سے فیسیں نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران طلبہ سے میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس، لائبریری فیس نہیں لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کورونا کے دوران طلبہ سے اسپورٹس فیس، ہاسٹل چارجز بھی نہیں لے گی۔

ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ طلبہ سے آن لائن کلاسز کے دوران ٹیوشن فیس لی جائے گی جو بہت معمولی ہے۔