احسن خان کی داتا دربار پر حاضری

(آئی این این نیوز)

پاکستان کے مقبول اداکار و میزبان احسن خان نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور ملک و عوام کیلئے دعا مانگی۔

احسن خان گزشتہ روز داتا دربار گئے اور چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے داتا دربار آ کر فاتحہ خوانی کی خواہش تھی، میں نے سب سے پہلے اپنے ملک کیلئے دعا مانگی اور پھر دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہرپاکستانی کو مشکلوں سے محفوظ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوفیہ کرام کی وجہ سے خطے میں اسلام پھیلا، اگر ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلیں تو دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی ہمارا مقدربن جائے گی۔