نیب نے خواجہ آصف کو طلب کرلیا

(آئی این این نیوز)

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کو 26 جون صبح 11 بجے طلب کیا ہے، ان پر نیب کی جانب سے دستیاب زمین سے زیادہ زمین فروخت کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے،جبکہ کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ کے ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔