ڈارک ویب پر ڈیٹا فروخت کرنیکی درخواست پر سماعت ملتوی

(آئی این این نیوز)

سندھ ہائیکورٹ نے ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کے 10 اپریل کو ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کے لیے ڈرک ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا شہریوں کا حساس ڈیٹا 35 کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

ان کا عدالت میں کہنا تھا کہ ڈیٹا موبائل صارفین کا شناختی کارڈ نمبرز، مکمل ایڈریس فون نمبر اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے ہم نوٹ کررہے ہیں آپ صرف پبلسٹی کے لیے اس قسم کی درخواست دائر کرتے ہوفی الحال اس درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا جواب بھی واپس کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔