اب ہمیں غلطی پرسزائیں دینی ہوں گی، شہباز گل

(آئی این این نیوز)

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اب ہمیں غلطی پرسزائیں دینی ہوں گی، جب تک موجودہ رویےکو بدلا نہیں جائے گا ہم پاکستانی ایسے ہی مرتے رہیں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسی بھی غلطی کریں پالپا ہمیشہ پائلٹس کو ہر صورت پروٹیکٹ کرتا ہے، جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آجاتی ہے بچانے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریاں، جعلی لائسنس اور پھر بھی زعم ایسا کہ ہم ساری دنیا سے بیسٹ ہیں، گلگت میں پائلٹ نےکراچی حادثہ کی طرح لاپرواہی میں تمام ایس اوپیز کی دھجھیاں اڑائیں ہیں ، پائلٹ نے جہاز لا کر زمین پر مارا، تقریباً تقریباً تمام مسافروں کو مار ڈالا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ نےکسر نہیں چھوڑی، سزا کیاہوئی؟ صرف 6 مہینے جہاز نہیں اڑاسکیں گی اور6 ماہ بعد پھر اڑائیں گی۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ آج وزیر ہوابازی کے قومی اسمبلی کےبیان اور ماضی قریب کےحادثات کا ڈیٹا دیکھ کریہ واضح ہوگیا، ان حادثات کی اصل وجہ ہمارے پائیلٹوں کا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ کئی چیزوں میں تو ٹریننگ کی کمی ہے لیکن اصل مسئلہ مغرور رویے کا ہے۔