چکن تکہ مفت نہ دینے پر پولیس کا تشدد، 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج

(آئی این این نیوز)

سندھ کے شہر خيرپور میں چکن تکہ مفت نہ دینے پر پولیس اہلکاروں کا محنت کش پرتشدد کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

خیرپور میں محنت کش پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے واقعے پر متاثرین کی جانب سے مقدمے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سیشن کورٹ کی جانب سے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق دوہفتہ قبل چکن تکہ مفت نہ دینے پر اہلکاروں نے ریڑھی بان کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 متاثرین کی جانب سے مقدمے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔