جولائی میں جامعات کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا، سعید غنی

(آئی این این نیوز)

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جولائی میں جامعات کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، فاقی حکومت کے ساتھ جولائی میں محکمہ تعلیم سندھ کا اجلاس ہوگا۔

کراچی میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکول کالجز اور جامعات میں آن لائن کلاسیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلم آن لائن کلاسوں کے ذریعے اپنا سیمسٹر مکمل کررہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے باقاعدہ ایس او پیز کے بعد کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے پر حکمت عملی مرتب کرنے پر بات ہوگی۔