کورونا ٹیسٹ کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں لائی جائے، شبلی فراز

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں لائی جائیں۔

شبلی فراز نے اپنی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت نجی اسپتالوں میں کورونا کے علاج کے اخراجات میں کمی کے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سخت عمل درآمد کریں۔

کمیٹی کنوینر شبلی فراز نے کورونا کےخلاف ڈاکٹرز اور طبی عملےکی خدمات کو سراہا۔

علاوہ ازیں جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 6 ماہ بعد ہمارے ڈھائی سال رہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے سنگ میل دیا کہ مڈٹرم سے پہلے ہمیں کام ختم کرلینے چاہئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ وعدے ایک وقت میں پورے نہیں ہوسکتے،  لاپتہ افراد کا معاملہ گمبھیر ہے۔