پاکستان: کورونا کیسز 192970، اموات 3903

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 4 ہزار 44 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 148 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 970 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 760 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 81 ہزار 307 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 74 ہزار 70 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 161 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 71 ہزار 191 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 602 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 887 ہو چکی ہے جبکہ اموات 869 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 710 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 115 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 817 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 108 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 365 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 930 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 25 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔