ملک دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے، گورنر پنجاب

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈٹ ہماری حکومت کو ہی جاتا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزراء عبدالعلیم خان اور میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے دونوں وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور وزیرِ اعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے کیونکہ حکومت کہیں جانے والی نہیں، کورونا وائرس کے بحران میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ عوام سے عام انتخابات میں کیے جانے والے وعدے پورے کریں گے، مرکز اور پنجاب میں ہم نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے۔

پنجاب کے وزیر میاں محمود الرشید نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 2023ء تک حکومت کرنے کا مینڈ یٹ دیا ہے۔