بزدار کی وہاڑی میں قائم اسکول کو جلد فعال کرنیکی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وہاڑی میں قائم دانش ا سکول کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی اور دانش اسکول اتھارٹی کی چیئرپرسن سمیرا احمد نے ملاقات کی اور انہیں اسکول کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش کی۔

عثمان بزدار نے سینٹر آف ایکسیلینس کے حوالے سے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سمیرا احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش اسکولوں میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس حوالے سے عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ دانش اسکول سسٹم میں مثبت اصلاحات لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے دانش اسکول پروجیکٹ کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔